حیدرآباد۔17نومبر(اعتماد نیوز)کانگریس پارٹی اپنے باغی ارکان جو حالیہ دنوں
میں ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں انکے خلاف گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے
شکایت کرنے کا فیصلہ کی ہے۔ چنانچہ کل صبح کانگریس سی ایل پی ارکان
9.30
بجے اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری اور شام 4.30 بجے ریاستی گورنر ای ایس
ایل نرسمہن سے ملاقات کرینگے۔چنانچہ سی ایل پی لیڈر جانا ریڈی نے آج دہلی
میں میڈیا سے کہا کہ ٹی آر ایس کا یہ عمل جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہو
سکتا ہے۔